لاہور (عکس آن لائن) پاکستان ویمنز ٹیم نے صبح بارش کے باعث نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باب وولمر انڈور سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستان ویمنز ٹیم سے ٹریننگ سیشن سے قبل ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے ملاقات کی ۔تانیہ ملک نے ملاقات میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ساتھ ہی کھلاڑیوں کے لیے اپنی نیک تمناں کا اظہار کیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم آج جم سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم ندا ڈار کی قیادت میں 19اور 20اکتوبر کی درمیانی شب بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی۔پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز اس ماہ کھیلی جائیں گی۔