اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان نے کرتار پور راہداری کے غلط استعمال کا بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو اولین ترجیح دیتا ہے، کرتار پور راہداری پاکستان کی طرف سے سکھ برادری کے لیے تحفہ تھا۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کرتارپور کوریڈور کھولنے کے پاکستان کے اقدام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امن کی راہداری کو بد نام کرنے کی بھارتی کوشش نئی نہیں۔ بھارت کرتارپور کوریڈور پر منفی پروپیگنڈے سے باز رہے۔
عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ بھارت کے الزامات کا مقصد اقلیتوں کے خلاف انتہاپسند ہندووں کے مظالم پر پردہ ڈالنا ہے، جسے پاکستان یکسر مسترد کرتا ہے۔