آئی ایم ایف

پاکستان نے معاہدے کیلئے ایم ای ایف پی مسودہ آئی ایم ایف کے حوالے کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو معاہدے کے لیے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کا مسودہ حوالیکردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے مسودے کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ورچوئل مذاکرات کی تاریخ اور وقت مسودے کا جائزہ لینے کے بعد طے کریگا۔

خیال رہے کہ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو گزشتہ رات آگاہ کیا کہ حکومت وفاقی کابینہ کے سامنے منگل کو مختلف ٹیکس تجاویز پیش کرنے جا رہی ہے تاکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اضافی 170 ارب روپے کے ٹیکس کی منظوری لی جاسکے۔آئی ایم ایف کے مطابق صرف ایک مرتبہ کے لیے نہیں بلکہ ٹیکس اقدامات ہمیشہ کے لیے متعارف کرائے جائیں، اس کے بعد حکومت نے درآمدات پر سیلاب ٹیکس (فلڈ لیوی) عائد کرنیکا ارادہ ترک کر دیا ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے اس ضمن میں سخت مزاحمت کی ہے تاہم حکومت نے جی ایس ٹی کے معیاری 17 فیصد کو ایک فیصد بڑھا کر اسے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں