سعودی شہریوں

پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزا فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے وزٹ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزا فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قونصل جنرل خالد مجید نے بتایاکہ سعودی شہریوں کو صرف36ریال پراسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی تاہم سعودیوں کے لیے بزنس ویزا کی فیس برقرار رہے گی۔

قونصل جنرل نے کہا کہ سنگل اینٹری بزنس ویزا فیس90دن کیلئے100 ڈالر ہوگی۔ خالد مجید کا کہنا تھا کہ سنگل اینٹری بزنس ویزا فیس1سال کے لیے 150 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ سنگل اینٹری بزنس ویزا فیس2سال کے لیے 200ڈالر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت اور تجارت کے فروغ کو آسان کرنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں