بلاول بھٹو

پاکستان نے دفاع کا درست حق استعمال کیا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے پاکـایران کشیدگی کو حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع کا درست حق استعمال کیا، امید کرتا ہوں کہ پاکستان اور ایران سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے مسئلہ حل کریں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان نے دفاع کا درست حق استعمال کیا ہے، ڈیوس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات میں اعتراض نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 18 ماہ میں ایران کے ساتھ جو تعلقات قائم کیے، وہ پہلے کبھی نہ تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک ہیں، اس قسم کا واقعہ نہ ہوتا تو بہتر ہوتا۔انہوںنے کہا کہ بہت افسوس ناک بات ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں