او آئی اجلاس

پاکستان نے او آئی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت پربھارتی اعتراض مسترد کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت پربھارتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قراردینے کاکوئی جوازنہیں‘بھارت اوآئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کی شرکت میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر فلیش پوائنٹ کے طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیری کی کشمیری قیادت کو بھی مدعو کر رکھا ہے جس پر بھارت کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قراردینے کاکوئی جوازنہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اوآئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کی شرکت میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں