پاکستان میں کورونا کیس

پاکستان میں کورونا کیس میں نمایاں کمی آ گئی ہے

اسلام آباد (عکس آن لائن ) ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 59 ہزار 261 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 483 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 937 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا کیس میں نمایاں کمی آ گئی ہے، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 9 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 283 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 53 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں