کورونا کیسز

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ، تفتان سے آئے مزید 15 زائرین میں تصدیق

کراچی (عکس آن لائن ) پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ، سکھر میں تفتان سے آئے مزید 15 زائرین میں کورونا کی تصدیق، مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 519 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق تفتان میں موجود زائرین میں سے مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کراچی میں مجموعی طور پر 101کیسز ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 267 ہوگئی ہے.

جن میں سے تین مریض صحت یاب ہوئے جب کہ 264 کا علاج جاری ہے۔گزشتہ روز کراچی میں وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جو پاکستان میں تیسری ہلاکت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں