اسلام آباد (عکس آن لائن)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید58 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1262 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے37115 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1262 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 58 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3.4 فیصد رہی ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12276 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 61325 تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 25649ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5536 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 23700ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 253090 ہوگئی ہے جب کہ 4199 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 163367 ہے اور 5026 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18924 اور ہلاکتیں 198 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69386 اور 1986 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9408 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 281 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4937 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42513 ہے اور اب تک 484 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
![کورونا وائرس](https://akks.pk/wp-content/uploads/2021/02/corona-checking-640x320.jpg)