اسلام آباد(عکس آن لائن)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزنے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اوراموات بھی بڑھ رہی ہیں، کرونا ختم نہیں ہوا بلکہ بڑھ رہا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، وبا ختم ہوگی یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، طبی عملہ اپنی عید قربان کرکے فرائض سر انجام دتا رہا ۔ظفر مرزا نے کہا کہ شہری سمجھ رہے ہیں عید کے بعد یہ بیماری ختم ہوجائیگی تو یہ تاثر غلط ہے، عوام نے احتیاطی تدابیر کو برقرار نہ رکھا تو صورتحال گھمبیر ہوجائے گی۔
معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پوری دنیا میں کرونا کے 55 لاکھ تصدیق شدہ کیسز ہیں، دنیا میں کرونا سے ساڑھے 3لاکھ کے قریب اموات ہوچکی ہیں، دنیا میں اب تک 45 فیصد لوگ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں پاکستان میں کرونا کے 37 ہزار 700 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 4365 مریضوں میں سے 112 اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں میں 95 فیصد مریض معمولی یا اس سے تھوڑے زیادہ کرونا سے متاثر ہیں، 24 گھنٹے میں 34 افراد کرونا سے جاں بحق ہوئے۔
ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر1157 افراد کرونا سے جاں بحق ہوئے، یہ سوچ غلط ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس یا اس کا پھیلاﺅ ختم ہوچکا ہے، ہم نے ذمہ داری پوری نہ کی تو آئندہ دنوں میں مزید کیسز سامنے آئیں گے