امریکا

پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، امریکا

واشنگٹن ( عکس آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورت حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔امریکہ کے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں