لاہور( عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم اولین ترجیح ہے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے موجودہ حکومت ہنگامی اقدامات اٹھارہی ہے ،جبکہ جدت کے دور میں سوشل میڈیا نے ذریعہ تعلیم کا حصول مزید آسان ہوگیا ہے ،
طلباءاپنی پسند کی کتابیں انٹر نیٹ سے پڑھ سکتے ہیں ، فاصلاتی نظام تعلیم وقت کی ضرورت ہے اس کو مزید فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے بدھ کے روز صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اوپن یونیورسٹیز کی ایشین ایسوسی ایشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاصلاتی ذرائع تعلیم وقت کی ضرورت بن چکا ہے اور فاصلاتی نظام تعلیم سے وقت اور اخراجات میں بچت ہوتی ہے ،
صدر مملک نے مزید کہا کہ علم کا حصول سوشل میڈیا کے ذریعے بہت آسان ہو چکا ہے اور انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی پسندیدہ کتابوں تک رسائی ممکن ہو چکی ہے ، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک اچھا استادعلم کو تصاویر کے ذریعے بہتر طرےقے سے پہنچا سکتا ہے ۔