گورنر پنجاب

پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، گورنر پنجاب

لاہور(عکس آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرونانک کے جنم دن تقریبات کی تیاریوں کا ننکانہ صاحب میں جائزہ لیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یاتریوں کو سیکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں