پاکستان مسلم لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کے پانچ رکنی وفد کا دورہ لاہور پریس کلب

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے پانچ رکنی وفد نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ہدایت پرلاہور پریس کلب کا دورہ کیا جس کی قیادت مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے کی جبکہ وفد میں خواجہ عمران نذیر ، شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک اور عمران گورایہ شامل تھے۔

پاکستان مسلم لیگ
پاکستان مسلم لیگ ن کے پانچ رکنی وفد کا دورہ لاہور پریس کلب

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور نائب صدر قذافی بٹ نے معزز مہمانان کو پریس کلب میں خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر کرونا وائرس کی وباءکے باعث بے روزگار ہونے والے صحافیوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے راشن پیکج پریس کلب کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباءکے دوران صحافی بھی فرنٹ لائن پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور معاشی طور پر سب سے زیادہ صحافی ہی متاثر ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عنقریب بد ترین معاشی بحران آنے والا ہے ، کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کرونا سے پہلے بھی خراب تھے ،انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر 26 ہزار حفاظتی کٹس تقسیم کیں ہیں جبکہ راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

صدر پریس کلب ارشد انصاری نے کلب آمد پر معزز مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مشکل کی گھڑی میں صحافیوں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، انہوں نے کہا کہ پچھلے73 سالوں میں میڈیا انڈسٹری کو اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا اس دور حکومت میں ہوا ہے، آمریت کے دور میں بھی اتنا برا معاشی بحران میڈیا انڈسٹری پر نہیں آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں