فواد چوہدری

پاکستان طلبایونین کی جدوجہد کے نتیجے میں بنا،فواد چوہدری

لاہور( عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے اداروں کے درمیان نئی میثاق ہونی چاہیے،اداروں کے درمیان میثاق نہیں ہوگا توملک مسائل میں الجھارہے گا، پاکستان طلبایونین کی جدوجہد کے نتیجے میں بنا،ضیاالحق نے طلبا یونین پرپابندی لگاکرغلطی کی تھی۔

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس اینڈٹیکنالوجی میں بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، ٹیکنالوجی کے بغیرترقی ممکن نہیں،گزشتہ ادوارمیں سائنس اینڈٹیکنالوجی کے شعبہ کوترجیح نہیں دی گئی،فوادچوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی اصل قوت مڈل کلاس ہے،بجلی کی ترسیل کا نظام تبدیل ہونے جارہاہے پاکستان میں جلدشمسی پینل بنناشروع ہوجائیں گے،زرعی پیداوارمیں اضافے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کواستعمال کرناہوگا،کتے اورسانپ کے کاٹنے کی ویکسین بنانے کیلئے نظام بنارہے ہیں،فوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کادل پاکستان کے ساتھ دھڑکتاہے،اداروں کے درمیان میثاق نہیں ہوگا توملک مسائل میں الجھارہے گا،مسائل کے حل کیلئے اداروں کے درمیان نئی میثاق ہونی چاہیے، فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان طلبایونین کی جدوجہد کے نتیجے میں بنا،ضیاالحق نے طلبا یونین پرپابندی لگاکرغلطی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں