لاہور( عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے کووڈ 19 ایس او پیز تیار کرلیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیز وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوادئیے ہیں، این سی او سی اور وزارت صحت کی منظوری کے بعدپی سی بی اعلان کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم آنے والے کرائوڈ کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمت اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔
