پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان سپر لیگ فائیو کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ فائیو کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے پانچ میچز کراچی میں ہونے ہیں، ابھی تک پلان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق اب تک کراچی میں میچ شیڈول کے مطابق ہوں گے، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کراچی میں پی ایس ایل کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام سندھ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،سندھ حکومت کے ساتھ اجلاسوں میں بھی شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں