کراچی (عکس آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مثبت ر حجان رہا ۔کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40 ہزار 848 پر تھا اور 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 40,415,690 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 1,791,731,115 پاکستانی روپے رہی۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر صرف 16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گذشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس تھی جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔گزشتہ کاروباری ہفتے میں 91 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے اور 23 سے 27 دسمبر کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن 24 ارب روپے کمی کے بعد 7 ہزار 281 ارب روپے رہی۔نو سے 13 دسمبر کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس تھی۔ 16 سے 20 دسمبر کے دوران 100 انڈیکس نومبر 2018 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔