سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان سرٹیفکیٹس پر امریکی ڈالرز سات فیصد اور پاکستانی روپے پر گیارہ فیصد منافع دیا جائیگا ، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ پاکستان سرٹیفکیٹس پر امریکی ڈالرز سات فیصد اور پاکستانی روپے پر گیارہ فیصد منافع دیا جائیگا ۔

فیصل جاوید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے والوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے، پاکستان سرٹیفکیٹ کے اجراء ہورہاہے ، سرٹیفکیٹس پر پر امریکی ڈالرز پر 7 فی صد اور پاکستانی روپے پر 11 فی صد منافع دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ شرعی اصول و قواعد کے مطابق اسلامک سرٹیفکیٹس بھی دستیاب ہیں، سرٹیفکیٹس 3 ماہ سے 5 سال کی مدت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مقررہ مدت سے قبل بھی سرمایہ نکلوایا جا سکے گا، این آر پیز ہوں گی اور نہ ہی کوئی ٹیکس فائلنگ درکار ہو گی، صرف خالص منافع پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا۔فیصل جاوید نے کہا کہ نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں انوسٹمنٹ مکمل طور پر قابل واپسی ہے اور ان فنڈز کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے کوئی منظوری درکار نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں