لاہور(عکس آن لائن )پاکستان ریلوے نے 22مارچ سے ریلوے آپریشن کو محددو کرنیکافیصلہ کر لیا،کورونا وائرس سے بچا ؤکے پیش نظر 6 ٹرینیں ( اپ اینڈ ڈاون کی 12 ٹرینیں) غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنے ٹرین آپریشن کو 22 مارچ سے محدود کرتے ہوئے چھ ٹرینوں کوغیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 22 مارچ سے پشاور۔کراچی کے درمیان چلنے والی خوشحال خاں خٹک ایکسپریس ، لاہور۔کوئٹہ کے درمیان چلنے والی اکبر ایکسپریس (23UP/24DN)، کراچی ملتان کے درمیان چلنے والی سندھ ایکسپریس (29UP/30DN)، لاہور۔
شورکوٹ کے درمیان چلنے والی راوی ایکسپریس (121UP/122DN)، دھابیجی۔میرپورخاص کے درمیان چلنے والی شاہ لطیف ایکسپریس (151UP/152DN) اورسکھرسے خانپورکے درمیان چلنے والی روہی پسنجر (215UP/216DN) کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جن مسافروں نے ان ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ کروائی ہے اْنہیں اْن کی مرضی کے مطابق دوسری ٹرینو ں میں سفر کی سہولت دی جائے گی بصورتِ دیگرٹکٹ ریفنڈبھی کردیاجائے گا۔