پاکستان ریلوے

پاکستان ریلوے نے دو ماہ کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی(عکس آن لائن) خسارے میں چلنے والے ادارے پاکستان ریلوے نے دو ماہ کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق صرف بزنس اور اے سی اسٹنڈرڈ پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے دو مہینے کے لئے اکیس گاڑیوں میں دو طرفہ کرایوں میں پچیس فیصد کمی کی ہے، جس کا اطلاق نو مارچ سے نو مئی تک ہوگا۔

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں میں اے سی بزنس اور اے سی سلیپر کی ایک طرف ٹکٹ پر دس فیصد جبکہ دو طرفہ ٹکٹ پر پچیس فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ کرایوں میں کمی صرف ایڈوانس بکنگ پر حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں