اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کی کوششوں میں معاونت کیلئے پر عزم ہے ۔جمعرات کو وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے نارویجن ہم منصب اینا ایرکسن سورادے کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال،اہم علاقائی و عالمی امور اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ناروے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان اور ناروے کے مابین بڑھتا ہوا تجارتی تعاون، خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہاکہ نارویجین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے، ہماری کاروبار دوست پالیسیوں سے مستفید ہو سکتی ہیں ۔وزیر خارجہ نے ناروے کی وزیرِ خارجہ کو افعان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کی کوششوں میں معاونت کیلئے پر عزم ہے ۔ناروے کی وزیرِ خارجہ نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد
- 11ویں چین برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ میں 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں 2024 میں 12 ملین سے تجاوز کر گئی
- چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی صدر
- شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے ہم وطنوں کے لیے سوگ