سپیکر قومی اسمبلی

پاکستان ایران،ترکی ، ملائیشیاءسمیت تمام ممالک سے نئے تعلقات استوار کر رہا ہے،سپیکر قومی اسمبلی

صوابی( عکس آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ایران،ترکئی ، ملائیشیاءسمیت تمام ممالک سے نئے تعلقات استوار کر رہا ہے ترکئی کے صدر طیب اردگان کا دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا دونوں ممالک کے مابین پانچ ارب ڈالر کامعاہدہ ہوا ہے

ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع درہ اور پنج پیر میں الگ الگ تر قیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بائیس کروڑ عوام میں سے صرف سولہ لاکھ افراد ٹیکس دے رہے ہیں ملک کا سارا نظام ٹیکس پر چل رہا ہے کیونکہ اس وقت پاکستان میں واپڈا، سٹیل مل ، پی آئی اے سمیت تمام ادارے خسارے میں ہے جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو قومی خزانے میں صرف بیس یوم کا ریزو تھا سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کے پیسے نہیں تھے عمران خان کے کامیاب دوروں کے نتیجے میں سعودی عرب، قطر، امارات اور دیگر ممالک نے پاکستان کو امداد دی جس پر ملازمین کو تنخواہیں ادا کی گئی انہوں نے کہا کہ وفاق سمیت چاروں صوبوں کی کل آمدن آٹھ ارب ڈالر ہے جب کہ اخراجات کے لئے بیس ارب ڈالر درکار ہے۔

اس لئے چین ، سعودی عرب ، یو اے ای اور قطر سے مالی امداد ملنے کے علاوہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔ ملک کو مالی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے سخت فیصلے کئے ہم مانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ، مشکلات اور تکالیف ہے جس کا ہمیں احساس ہے لیکن ہم یہ پوچھتے ہیں کہ کیا یہ مہنگائی ہمارے سولہ ماہ کے دوران حکومت میں آئی انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں جو مہنگائی ہے یہ پاکستان پر ہمیشہ تیس سال تک حکمرانی کرنے والوں کی وجہ سے آئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو سخت فیصلے کئے اس کی وجہ سے مہنگائی پر بھی قابو پالیا گیا جب کہ معاشی بحران کا بھی خاتمہ ہوا ہے اور اس کا اعتراف عالمی دنیا نے کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2020پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا ۔قلم اور کتاب کا دور آرہا ہے انہوں نے کہا کہ موضع نبی کے مقام پر عالمی معیار کا سٹی بن رہا ہے اسی طرح رشکئی کے مقام پر اکنامک زون کے قیام سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے پشاور ، ڈی آئی خان ، چکدرہ ، چترال اور طور خم پشاور موٹر وے کی منظوری ہو چکی ہے ۔انہوں نے درہ اور پنج پیر میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ ضلع صوابی میں سو کلو میٹر روڈ ٹینڈ ر میں ڈالا گیا ہے ایریگیشن کے مد میں آڑھائی ارب روپے کا ٹینڈر ہو چکا ہے جب کہ بجلی کے مد میں 220کے وی گرڈ اسٹیشن بھی بن رہا ہے جس سے بجلی کی وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا ۔

انہوں نے گلی کوچوں کی تعمیر کے لئے دو کروڑ روپے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ صوابی کے گھر گھر گیس فراہم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ وفاق میں پہلی بار پختونوں میں نمائندگی ملی ہے اس وقت نو وفاقی وزراءپختون ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کے خلاف متحد ہو چکی ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں ناکام ہو نگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں