اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ اور دوسرا 20 دسمبرکو ہملٹن میں کھیلا جائے گا ،سیریز کا تیسر ا میچ میچ 22 دسمبر کو نیپیئر میں ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ ماؤنگنائی میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔بابر اعظم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔دورے کے دوران پاکستان شاہینز کی ٹیم 2 چار روزہ میچز کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان پہلا 4 روزہ میچ 10 دسمبر سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا 4 روزہ میچ 17 سے 20 دسمبر تک واھنگری میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے