پاکستان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاکپ کا سپر فور مقابلہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاکپ کا سپر فور مقابلہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے امکانات ہیں۔کولمبو میں آج شیڈول پاک سری لنکا مقابلے میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں، پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلئے آئی لینڈرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔بھارت سری لنکا کو اہم معرکے میں شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ سری لنکا اور پاکستان جمعرات کو اہم معرکے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم ایشیاکپ میں پوائنٹس ٹیبل پر 2پوائنٹس کے باوجود تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسکا نیٹ ریٹ بھی منفی 1.892ہوگیا ہے جبکہ بھارت دو میچوں میں 4پوائنٹس کے ساتھ 2.690نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔اسی طرح میزبان سری لنکا دوسری پوزیش پر موجود ہے، آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کو سپر فور مرحلے میں شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا جبکہ بھارت کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم انکا نیٹ ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔

سری لنکا اور پاکستان 2، 2میچز کھیل کر محض دو دو پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں، اگر پاکستان جمعرات کو سری لنکا کو شکست دیتا ہے تو ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا تاہم میچ بارش کی نذر ہوا تو نیٹ ریٹ میں کمی کے باعث آئی لینڈرز فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیں گے اور پاکستان ایشیاکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محروم ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں