پاکستان

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 11 فروری سے ہوگا

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 11فروری سے ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئٹی سیریز لاہور میں کھیلی جائیگی اور سیریز کا آغاز 11فروری سے ہوگا ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، میچ کا ٹاس ساڑھے 5 بجے ہوگا جبکہ کووڈ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کرائوڈ کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز11، 13 اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں