اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کردی گئی،وزارت خارجہ میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے بھی پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو بھارتی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست دے دی۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ایک دوسرے کو اپنی جوہر ی تنصیبات اور سہولیات سے آگاہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی وزارت خا رجہ کی کرا چی میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی مذمت
- چین، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار کانفرنس کا انعقاد
- فلسطین اسرائیل حالیہ تنازعہ کا ایک سال مکمل
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں 13.1 فیصد اضافہ
- چینی نا ئب وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی وفد کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت