پاکستان اور بنگلہ دیش

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوسکا اور یوں 4 بجے تک انتظار کے بعد میچ کو منسوخ کردیا گیا، 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔

پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا، عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو تیسرا ٹی ٹونٹی جیتنا بھی ضروری ہے۔علا وہ ازیں پی سی بی کا کہنا ہے کہ منسوخ میچ کی ٹکٹوں کی رقم واپس مل جائے گی ۔ تماشائی ٹکٹ دکھا کر کوریئر سروس کی نامزد برانچ سے پیسے لے سکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں