برسبین (عکس آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے برسبین میں شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی،پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسرے روز بھی بھرپور پریکٹس کی، مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی ٹپس دیں،قومی بلے بازوں نے جم کر پریکٹس کی،پریکٹس سیشن کے دوران عابدعلی کو بھی وکٹ کیپنگ کی مشقیں کرائی گئیں،
بولرز نے ٹیسٹ میچز میں آسٹریلوی بلے بازوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے لائن لینتھ پر توجہ مرکوز رکھی ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی گابا ٹیسٹ کے لیے برسبین میں پریکٹس کا دوسرا روز ہے، پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی ٹپس دیں، جبکہ نیٹس میں قومی بلے بازوں نے جم کر پریکٹس کی۔پریکٹس سیشن کے دوران عابدعلی کو بھی وکٹ کیپنگ کی مشقیں کرائی گئیں، بولرز نے ٹیسٹ میچز میں آسٹریلوی بلے بازوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے لائن لینتھ پر توجہ مرکوز کرلی، پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے کھیلا جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، پاکستان سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، کیمرون بینکروفٹ، جوبرنز، پیٹ کمنز اور جوش ہیذل ووڈ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن اور میتھیو ویڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔