اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائیگا۔ پاکستان، ایران بارڈر کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم بارڈرمینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی کو یقینی، تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔ وزیرداخلہ نے گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا پاکستان اورایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ
- چینی صدر کی جانب سے چائنا لاء سوسائٹی کی نویں قومی کانگریس کےلیے خط