پاکستان اورانگلینڈ

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میج آج کھیلا جائے گا

کھیل (عکس آن لائن ) انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان کے لیے آج ڈو آر ڈائی مقابلہ ہو گا، قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ وہاب ریاض کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، ہیمسٹرنگ انجری کا شکار محمد عامر کی جگہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نمائندگی مل سکتی ہے، کپتان بابر اعظم کے بعد بیٹنگ کوچ یونس خان نے بھی شکست کا بدلہ چکانے کاعزم ظاہر کر دیا۔
مانچسٹر میں پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے میدان لگے گا۔ ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرتے ہوئے پلان بھی فائنل کر لئے،
ٹیسٹ سیریز کی ہار کے بعد ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنا قومی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج بن گیا، دورہ انگلینڈ کو جیت پر ختم کرنے کا خواب پورا ہو گا یا نہیں. یہ تو آج کا میچ ہی بتائیں‌ گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں