عماد وسیم

پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے جیت سکتا ہے،عماد وسیم

لاہور (عکس آن لائن) قومی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے میچ جیت سکتا ہے۔ عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان کی فیلڈنگ اچھی ہوئی ہے، پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے جیت سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ کا پریشرکچھ اور ہی ہوتاہے۔

دوسری طرف محمد عامر نے کہا کہ سب سے زیادہ سرمایہ آئی سی سی کو بھارت سے ملتاہے۔ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کا پہلے بیٹنگ نہ کرنےکا فیصلہ ٹھیک تھا،سری لنکا کی بولنگ،بیٹنگ،فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔ واضح رہے کہ 2نومبر کو ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں