انٹرنیٹ استعمال

پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ایشیاء کا ساتواں بڑا ملک

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ایشیاء کا ساتواں بڑا ملک ہے اور یہاں پر انٹرنیٹ کا مستقبل بڑا روشن ہے۔ ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تنظیم انٹرنیٹ سروس پروائڈر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 25 ملین کے لگ بھگ ہے جبکہ ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے کمپنیوں کی تعداد 50 کے قریب ہے اور موبائل فون انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اٹھارہ تا پچیس سال کی عمر کے لوگ سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کا مستقبل بڑا روشنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں