اسلام آباد(عکس آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتا ہے۔
جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں نے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والے فائرنگ پر پاک فوج نے فوری جوابی کاروائی کرتے فائرنگ کا موثر جواب دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کرے اور افغان حکومت افغانستان میں پناہ گاہیں حاصل کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔