اسلام آباد (عکس آن لائن ) پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اجتماعی ذمہ داری کے طورپرافغانستان میں امن کوششوں میں تعاون کرتا رہے گا ۔
ایک بیان میں انہوں کہاکہ پاکستان کا امن افغانستان میں امن کے ساتھ منسلک ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پاکستان افغان امن عمل کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے ۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک باوقار واپسی کیلئے کردارادا کرے ۔علی محمد خان نے کہاکہ پاکستان نے بڑی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی اوراس نے دہشت گردی اوراپنی معیشت پربوجھ کی صورت میں بھاری قیمت چکائی ہے ۔