شیری رحمان

پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت برفانی جھیلوں کا پگھلنا دیکھ رہے ہیں، پورے پاکستان میں بارشیں87 فیصد سے زیادہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 274 فیصد سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، سندھ میں 261 فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئیں، پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ 39 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں، 14 جون سے اب تک 77 افراد مون سون بارشوں سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں