پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا،اور کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے کم ہو کر33ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا،مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 131ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور سرمائے کا مجموعی حجم67کھرب روپے سے کم ہو کر66کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال، جے یو آئی کے دھرنے سے اضطراب پھیلنے، کیپٹل مارکیٹ میں آئندہ کی صورتحال کا دارومدار ایف اے ٹی ایف کے فیصلے پر منحصر ہونے اورایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے پر سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں نے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مندی کی لپیٹ میں رہی 4دن کی مندی سے انڈیکس 803.1پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ ایک دن کی تیزی سے انڈیکس نے197.56پوائنتس ریکور کئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ پر مندی کے اثرات غالب دیکھے گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 605.54پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس34475.69پوائنٹس سے کم ہو کر33870.15پوائنٹس ہو گیا اسی طرح408.75پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس16237.38پوائنٹس سے گھٹ کر15828.63پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24794.59پوائنٹس سے کم ہو کر24453.83پوائنٹس پر آگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب31ارب 90کروڑ6لاکھ64ہزار799روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجومعی حجم67کھرب71ارب 13کروڑ44لاکھ32ہزار982روپے سے کم ہو کر66کھرب 66کھرب39ارب23کروڑ 37لاکھ68ہزار183روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس34697.92پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب انڈیکس ایک موقع پر33666.41پوائنٹس کی کم سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ5اب روپے مالیت کے15کروڑ64لاکھ02ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 4ارب روپے مالیت کے 11کروڑ52لاکھ28ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1857کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے774کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،964میں کمی اور119کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،لوٹے کیمیکل،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،فوجی سیمنٹ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم،کے الیکٹرک لمیٹڈ،پاک انٹر نیشنل بلک،بینک آف پنجاب،اینگرو پولیمر،اٹک ریفائنری،دوست اسٹیل لمیٹڈ،حیسکول پیٹرول،ڈیسکون آکسچیم،عبداللہ شاہ،ایونسن لمیٹڈ،کوئس فوڈز،میپل لیف اور ڈی جی کے سیمنٹ سر فہرست رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں