کراچی ( عکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیااورسرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 20.34پوائنٹس کے اضافے سے42047.72پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاتاہم53.75فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروںکو 2ارب79کروڑ31لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 11.85فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے حصص کی خرید وفروخت کے رجحانات تبدیل ہوتے رہے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42410پوائنٹس کی بلند سطح اور 42008پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ۔اتار چڑھاو کا سلسلہ دن بھر جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 20.34پوائنٹس کے اضافے سے42047.72پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس1.72 پوائنٹس کے اضافے سے29409.49 پوائنٹس پر بند ہوا .
جب کہ کے ایس ای30انڈیکس3.68 پوائنٹس کی کمی سے 17664.64پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،215میں کمی اور 14کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 77کھرب1ارب52کروڑ18لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب98ارب72کروڑ87لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میںرفحان میظ300روپے کے اضافے سے8900روپے اور انڈس ڈائنگ 37.48روپے کے اضافے سے537.49روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس 985.10روپے کی کمی سے985.10روپے اورکولگیٹ پامولو50روپے کی کمی سے2900روپے ہوگئی۔