پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گذشتہ ہفتے بھی تیزی کا رجحان غالب رہا

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گذشتہ ہفتے بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس300پوائنٹس بڑھ کر37900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ50.41فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں اس طرح گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تیزی کی وجہ سے انڈیکس میں 1900پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ 286ارب روپے بڑھ گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کے اقتصادی افق پر مثبت اطلاعات ،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے ،مارکیٹ میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ بڑھنے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کیپٹل مارکیٹ دلچسپی جیسے عوام کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تاہم ملک میں مہگائی بڑھنے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے کی وجہ سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو برقرار رکھے جانے کے امکان اورمہنگے شیئرز کی مارکیٹ میں فروخت کے باعث قیمتوں میں کمی کے اثرات مندی کی صورت میں ظاہر ہوئے۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 3دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس میں 1804.96پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم 2دن کی مندی سے انڈیکس 1463.06پوائنٹس لوز کر گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں341.9پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 37583.89پوائنٹس سے بڑھ کر37925.79پوائنٹس ہو گیا اسی طرح190.74پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17340.53پوائنٹس سے بڑھ کر17531.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26714.13پوائنٹس سے بڑھ کر26858.99پوائنٹس پر بند ہوا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب10کروڑ92لاکھ44ہزار864روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72کھرب14ارب 77کروڑ91لاکھ 3ہزار295روپے سے بڑھ کر72کھرب 47ارب8کروڑ83لاکھ48ہزار159روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر38910.71پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر36955.21پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ15ارب روپے مالیت کے46کروڑ60لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے23کروڑ25لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1944کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 980کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،877میں کمی اور87کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،پاک الیکٹرون ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،میپل لیف ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،انٹر اسٹیل لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،اتفاق آئرن لمیٹڈ ،کوہ نور اسپیننگ ،سوئی نادرن گیس ،اینگرو پولیمر ،پائینر سیمنٹ ،ڈی جی کے سیمنٹ اورپی ٹی سی ایل سر فہرست رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں