کراچی(عکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس48پوائنٹس اضافے کے باوجود 40ہزار پوائنٹس کی سطح پر برقراررہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 14ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب روپے سے گھٹ کر60کھرب روپے رہ گیا جبکہ48.68فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں2دن تیزی رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 663.63پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ3دن کی مندی سے انڈیکس 614.81پوائنٹس لوز کر گیا ۔
کاروباری اتار چڑھاﺅ کی وجہ سے گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں صرف48.82پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس40000.83پوائنٹس سے بڑھ کر40049.65پوائنٹس ہو گیا اسی طرح62.19پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 14852.81پوائنٹس سے بڑھ کر14915.00پوائنٹس پر جا پہچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26428.49پوائنٹس سے گھٹ کر26401.74پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب19کروڑ52لاکھ 92ہزار159روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 61کھرب8ارب16کروڑ99لاکھ41ہزار180روپے سے گھٹ کر60کھرب93ارب97کروڑ46لاکھ49ہزار21روپے رہ گیا ۔گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 40556.41پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس39717.15پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 5ارب روپے مالیت کے 17کروڑ13لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 1ارب روپے مالیت کے 7کروڑ44لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1520کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے665کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،740میں کمی اور115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پاک الیکٹرون ،بینک آف پنجاب ،پاک انٹر نیشنل بلک ،پاک پیٹرولیم ،ویوز کارپوریشن لمیٹڈ ،سنرجیکو پاک ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،آغا اسٹیل انڈسٹریز ،حیسکول پیٹرول ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،پیس پاک لمیٹڈ ،لوٹے کیمیکل ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،سلک بینک لمیٹڈ ،پینتھر ٹائرز لمیٹڈ ،حبیب میٹروپول ،حبیب بینک ،غنی گلوبل ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،فوجی فوڈز ،جے ایس بینک ،دی آرگنک میٹ ،ڈی جی کے سیمنٹ اورمیپل لیف سر فہرست رہے