کراچی (عکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا 45400پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 82ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم ،اسٹیل ،توانائی ،گیس اور فوڈذ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 506.02پوائنٹس کے اضافے سے 44901.31پوائنٹس سے بڑھ کر 45407.33پوائنٹس ہو گیا
جبکہ کے ایس ای30انڈیکس میں 272.96پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 18476.67پوائنٹس سے بڑھ کر 18749.63پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30750.20پوائنٹس سے بڑھ کر 31081.32پوائنٹس ہو گیا ۔کاروبار ی تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 82ارب17کروڑ59لاکھ88ہزار803روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب47ارب 26کروڑ5لاکھ 47ہزار210روپے سے بڑھ کر 80کھرب29ارب43کروڑ65لاکھ 36ہزار 13روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 22ارب روپے مالیت کے 44کروڑ9لاکھ 89ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 21ارب روپے مالیت کے 48کروڑ46لاکھ 37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس 45464پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 44736پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیا تھا ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 175کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،213میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 6کروڑ86لاکھ ،پاک ریفائنری 4کروڑ9لاکھ ،حیسکول پیٹرول 3کروڑ85لاکھ ،ٹی آر جی پارک لمیٹڈ 3کروڑ38لاکھ اور عائشہ اسٹیل 1کروڑ68لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتو ں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں 300.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 14500.00روپے ہو گئی اسی طرح 94.45روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر5948.45روپے پر جا پہنچی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 49.00روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 2004.00روپے پر آ گئی اسی طرح 47.06روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت گھٹ کر 1108.50روپے ہو گئی ۔