شیخ رشید احمد

پاکستان استحکام کی طرف جا رہا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان استحکام کی طرف جا رہا ہے، کئی طاقتیں ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں کسی ملک نے اس طرح سے دہشتگردوں کو شکست نہیں دی جیسے پاکستان نے دی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پہلی بار اسلام آباد میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افغان سرحد پر 2600 کلومیٹر پر باڑ لگانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اتنی سیکیورٹی دی جتنی ان کی فوج نہیں ہے، ملک میں کرکٹ کو تمام سیکیورٹی دی جارہی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں