لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے ڈرامے موضوعات اور معیار کے اعتبارسے ترکی اور ملائیشیاء سمیت دیگر اسلامی ممالک میں مقبولیت حاصل کرسکتے ہیں ،حکومت اور نجی شعبے کو چاہیے کہ اس سلسلہ میں باضابطہ پیشرفت کریں اور پاکستانی ڈراموں کو ان ممالک کی زبانوں میں پیش کریں ۔
ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ ہمیں فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی مختلف ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے جس سے ہمیں نئی مارکیٹیں میسر آنے کے ساتھ فنکاروں ،پروڈیوسروں، ہدایتکاروں اور ہنر مندوں کیلئے بھی بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے ۔ پاکستان کے ڈرامے موضوع کے اعتبار سے کسی بھی ملک کے ڈرامے میں پیش کئے جا سکتے ہیں جبکہ جوائنٹ ونچر سے جدید ٹیکنالوجی میسر آنے سے ان کا معیار مزید بہتر ہو جائے گا۔