بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 21 سے 22 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے
وانگ وین بین نے کہا کہ بلاول کے بطور پاکستانی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سرکاری دو طرفہ دورہ ہے، چینی فریق اس دورے کو پاکستانی فریق کے ساتھ روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مضبوط بنانے کے ایک موقع کے طور پر لینے کا منتظر ہے۔