پاکستانی نژاد

پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیرصحت مقرر

لندن ( عکس آن لائن)برطانیہ کے وزیرصحت میٹ ہین کوک کے استعفی کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو اس عہدے کے لیے چن لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیرصحت میٹ ہین کوک کے استعفی کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو اس عہدے کے لیے چن لیا ہے۔ساجد جاوید کے والد 17 سال کی عمر میں پاکستان کے چھوٹے سے گائوں سے برطانیہ آئے تھے۔ انھوں نے پہلے کپاس کی فیکٹری میں کام کیا اور پھر انھوں نے دیکھا کہ بس ڈرائیور کو زیادہ تنخواہ ملتی ہے۔ان کے والد کا نام مسٹر نائٹ اینڈ ڈے پڑ گیا کیونکہ ان کو جب بھی وقت ملتا تھا وہ بس چلاتے تھے۔

ساجد جاوید برسٹل کے سکول میں پڑھے کیونکہ اس وقت تک ان کے والد ایک خواتین کے ملبوسات کی دکان چلاتے تھے۔لیکن میرے لیے سب کچھ اس وقت تبدیل ہوا جب میرے والد نے کہا کہ مجھے مایوس نہیں کرنا۔ مجھے بڑا برا لگا اور میں پڑھائی کی جانب متوجہ ہو گیا۔ساجد جاوید کے سکول نے او لیول میں ریاضی کی فیس دینے سے انکار کر دیا اور ان کے والد نے فیس دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں