لاہور(عکس آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پر مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں آزادی کی لازوال تحریک میں پاکستانی قوم اپنی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی ،پاکستانی قوم کا جذبہ جدوجہد آزاد کی تحریک میں کشمیریوں کیلئے تقویت کا باعث ہے جسے مزید بڑھایا جائے گا ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر سنگین مظالم کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں،بھارتی فوج نے انسانیت کی تذلیل کی تمام حدوں کو پار کرلیا جس سے خطے کا امن خطرے میں ہے ۔پاکستان کی تاجر برادری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ