رابی پیرزادہ

پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے اوران کی پشت پر کھڑی ہے ‘ رابی پیرزادہ

لاہور(عکس آن لائن)شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ موسم کی شدت کی پرواہ کئے بغیر ملکی سرحدوں اورعوام کی حفاظت کرنے والے پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اورجوان ہمارافخر ہیں ، پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ ایک انٹرویومیں رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاک فوج سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اورجوان ہماری پرسکون نیند کیلئے راتوں کو جاگتے ہیں ،پھر اپنے ان افسران اورجوانوں پر کیوں فخرنہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے آج دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیںدیکھ سکتا اورانشااللہ ملک میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کو بھی نشان عبرت بنائیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں