ممبئی (عکس آن لائن)رنبیر کپور نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی الجھن نہیں ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق ایک پاکستانی فلم ساز نے جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں رنبیر سے کہا کہ پچھلے 6 سال سے بھارت اور پاکستان کے فنکاروں کا ایک دوسرے کی انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگی ہوئی ہے لیکن اب ہمارے پاس سعودی عرب کا پلیٹ فارم موجود ہے جہاں ہم مشترکہ طور پر فلمیں کرسکتے ہیں۔
فلمساز نے کہا کہ مجھے آپ کو اپنی فلم میں شامل کرنا بہت اچھا لگے گا، کیا آپ سعودی عرب میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامند ہوں گے؟رنبیر کپور نے جواب دیا کہ بالکل سر، میں سمجھتا ہوں کہ فنکاروں کے لیے کوئی حدود نہیں ہیں، پاکستان فلم انڈسٹری کو ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پر بہت مبارک ہو۔رنبیر کا کہنا تھا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران یہ بہت بڑی ہٹ فلم ہے، میں بالکل آپ کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔