چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی

پاکستانی عوام قطری بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں، چیئر مین سینٹ

اسلام آباد(عکس آن لائن) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام قطری بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قطر کے قومی دن کے موقع پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اور اپنی طرف سے میرے لئے یہ باعث مسرت ہے اور میں قطر کی حکومت اور عوام کو  تہہ دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام قطری بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ امر باعث فخر ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور تعاون فروغ تقویت پا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام قطر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ معاونت اور مختلف امور میں حمایت  کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلسل کردار ادا کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں اس  دوستانہ تعلقات اور اچھے تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔ انھوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی قطر کے عوام کی ترقی اور عالمی معاملات میں قطر کو ایک مثالی مقام دلوانے کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے کہ امیر قطر کی دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں