اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک وڈیو بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شیکسپیئر نے لکھا تھا کہ دنیا ایک اسٹیج ہے لوگ آتے ہیں کردار ادا کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، پاکستانی سیاست کے ڈرامے میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا ہے، نئے کردار ماضی کے ان کرداروں کو اپنا رول بڑھانے کے لیے استعمال کرنے کے علاوہ کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔